پاکستانی موبائل کمپنیوں کی مدد سے افغان سمز کو سگنل کی رسائی

 افغان سمز کے حوالے سے اگلے اجلاس میں بریفنگ دیں گے:سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی
اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی موبائل کمپنیوں کی مدد سے افغانستان کی سمز کو سگنلز تک رسائی ملتی ہے ۔ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین رانا ارادت کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے ) حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ برطانیہ کی سمز کو بلاک کیا گیا ہے، افغان سمز کے حوالے سے اگلے اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔حکام نے بتایا کہ ہماری موبائل کمپنیوں کی مدد سے افغانستان کی سمز کو سگنلز تک رسائی ملتی ہے، ہم نے برطانیہ کی سمز کو بلاک کیا ہے، ایزی پیسہ کے ذریعے فراڈ ہوتا ہے اس میں سمز کی شناخت نہیں ہوتی۔