بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپورپولیس نے غیرقانونی طورپرموبائل فون سمزفروخت کرنے والے تین افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس نے مخبری پر منڈی احمد آبادروڈپرجڑواں پٹرول پمپس کے قریب چھاپہ مارااورخودکو ایک موبائل فون کمپنی کے نمائندے ظاہرکرکے سمزفروخت کرتے ہوئے ملزموں رضوان امیر،محمدیاراورسلیم اختر کوگرفتارکرلیا،ملزموں کے قبضہ سے مختلف کمپنیوں کی 350سمز بر آمدہوئیں تاہم انکے پاس کسی کمپنی کااجازت نامہ موجودنہیں تھا،ان کیخلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔