جہلم میں پروفیسر 40 لاکھ تاوان دے کر رہا، اغواکاروں میں سابق پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل

جہلم (آئی این پی )جہلم میں ملزمان نے  گورنمنٹ کالج کے  پروفیسر  کو اغوا کرنے  کے بعد  40 لاکھ روپے تاوان  وصول کرکے رہا کر دیا۔پولیس کے مطابق جہلم میں گورنمنٹ کالج کے پروفیسرکے اغوا  کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، درج کیے گئے  مقدمے کے تحت ملزمان نے40لاکھ روپے تاوان وصول کرکے پروفیسر کو رہاکیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ اغوا کے الزام میں  5 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے،  پروفیسر کے اغوا میں سابق پولیس افسر کابیٹا اور اس کیساتھی ملوث ہیں۔