برطانوی تعاون سے متاثرہ کمیونٹیز کو فوری مدد پہنچائی جا رہی ہے:برطانوی ہائی کمشنر جین میرجوٹ
اسلام آباد(آئی این پی ) برطانیہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی امداد کیلئے 1.33 ملین پائونڈ (تقریبا 60 کروڑ روپے ) کی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد سے پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سات متاثرہ اضلاع میں 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔برطانوی ہائی کمشنر جین میرجوٹ نے کہا کہ برطانوی تعاون سے متاثرہ کمیونٹیز کو فوری مدد پہنچائی جا رہی ہے، جس میں خشک راشن کی فراہمی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، موبائل میڈیکل کیمپس، پینے کے پانی کے نظام کی بحالی، نہری نظام کی مرمت، اور کھیتی باڑی کے لیے معاونت شامل ہے۔