ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کو مداح کی جانب سے قرآنِ مجید کا تحفہ پیش کیا گیا

ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کو مداح کی جانب سے قرآنِ مجید کا تحفہ پیش کیا گیا

این ہیتھاوے سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے جس میں انہیں لندن میں ایک تقریب کے دوران ایک مداح نے قرآنِ مجید کا تحفہ پیش کیا۔

تقریب کے دوران این ہیتھاوے مداحوں کو آٹوگراف دے رہی تھیں کہ اس دوران ایک مداح نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے انہیں “ان شاء اللہ” کہتے سنا تھا، تب سے وہ ان سے ملاقات کے موقع پر قرآنِ مجید تحفے میں دینے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور تحفہ قبول کر لیا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے قرآنِ مجید وصول کرنے کے بعد مداح کے ساتھ سیلفی بھی بنائی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی این ہیتھاوے کی ایک انٹرویو ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے مستقبل سے متعلق گفتگو کے دوران “ان شاء اللہ” کا استعمال کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عمر بڑھنے سے خوفزدہ نہیں، بلکہ ایک طویل اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔این ہیتھاوے ہالی ووڈ کی مشہور فلموں جیسے پرنسز ڈائیریز، دی ڈیول ویئرز پراڈا اور لیس مزریبلز  میں اپنی اداکاری کے باعث عالمی شہرت رکھتی ہیں۔