منیسوٹا (نیٹ نیوز)امریکی ریاست منیسوٹا کے ایک کافی شاپ نے ’رسبیری ڈینش لاٹے‘ نامی ایک بے حد مقبول کافی تیار کی اور پھر دنیا کو اس کی ترکیب ’’چوری‘‘ کرنے کی دعوت دے ڈالی۔ایک صدی سے زیادہ عرصے تک، مینیسوٹا کے لوگ نارتھ فیلڈ کو اس کی گائے بھینسوں اور تعلیمی اداروں کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔ اب یہ سرسبز چھوٹا شہر اپنی کافی کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جا رہا ہے۔نارتھ فیلڈ کے کافی شاپ ’لٹل جوائے کافی‘ نے حالیہ ہفتوں میں دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، جب اس نے دنیا بھر کے کیفے مالکان اور کافی کے شوقین افراد کو اپنے مقبول رسبیری ڈینش لاٹے کی ترکیب چوری کرنے کی کھلی دعوت دے دی۔پیرس سے لے کر پوزنن تک اور ملائیشیا سے مراکش تک، دنیا بھر کے کیفے اس دعوت پر لبیک کہہ رہے ہیں جس پر کافی کی ترکیب بنانے والا خود حیران رہ گیا ہے، سی این این سے بات کرتے ہوئے کیفے شاپ کے مالک کوڈی لارسن نے کہا ’’میں سوچ رہا تھا کہ اگر صرف 5 لوگ بھی اسے اپنے مینو میں شامل کر لیں تو ٹھیک ہوگا، مجھے لگا زیادہ سے زیادہ شاید ایک درجن دکانیں ایسا کر لیں گی۔‘‘لارسن اس سے قبل بھی کافی کی کئی مقبول تراکیب بنا چکا ہے، ان کا ’کیرٹ کیک لاٹے‘ اور ’کارڈیمم (الائچی) بَن لاٹے‘ بھی کامیاب رہے، چناں چہ شروع میں وہ ا?م کے ذائقے والی کافی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن پھر انھوں نے یورپی پیسٹری جیسا ذائقہ آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔