شناخت21 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ، 55 فیصد جھلس گیا،جناح ہسپتال داخل
لاہور (کرائم رپورٹر) ہنجروال کے علاقے شیخاں والا پٹرول پمپ ملتان روڈ کے قریب ایک نوجوان کی مبینہ خودکشی کی کوشش کے واقعے پر ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیامتاثرہ شخص کی شناخت 21 سالہ بلال عمر کے نام سے ہوئی ہے جوواقعے میں 55 فیصد تک جھلس گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ اس کی حالت کے حوالے سے مزید نگرانی جاری ہے پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔