ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے، فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھیں: ٹرمپ
آج سکولز،دفاتر ، بس سٹینڈز، لاری اڈے بند ، 26 نمبر کے مقام پر قائم بس ٹرمینلز عوام کے لیے بحال کر دیے گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور امریکہ کے درمیان متوقع مذاکرات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریڈ زون آج بھی مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے۔ جبکہ شہر میں میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل ہے۔حکام کے مطابق شہر بھر کے بس اسٹینڈز اور لاری اڈے بھی بند ہیں تاہم 26 نمبر کے مقام پر قائم بس ٹرمینلز عوام کے لیے بحال کر دیے گئے ہیں۔ریڈ زون کی جانب جانے والے راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔