مشن کیلئے انتخاب دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا ایک اور عملی مظہر ہے:شہبازشریف
شہبازشریف کا پاک چین لازوال دوستی کو خراج تحسین‘ یہ مشن دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا ایک اورعملی مظہر ہے‘وزیراعظم
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور چین کے درمیان خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چین نے خلائی مشن پر بھیجنے کی خاطر تربیت کیلئے دو پاکستانیوں کو طلب کر لیا ہے اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاک چین لازوال دوستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشن دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا ایک اورعملی مظہر ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور لازوال دوستی کو بھی خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ انسانی خلائی مشن میں شرکت کے لئے پاکستان انتخاب دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا ایک اور عملی مظہر ہے۔