نئی دہلی(آئی این پی)آج کی دنیا میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں بل کہ ایک معاون، رہنما اور تخلیقی شراکت دار بن چکی ہے۔ اسی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کامیا گپتا، جو بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری خاتون اور اے آئی کو استعمال کرتی ہیں۔ کامیا نے اپنے کمرے کی سجاوٹ کے لیے نہ کسی ماہر ڈیزائنر سے رابطہ کیا، نہ ہی کوئی مہنگی سروس لی، انہوں نے اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کو اپنا ورچوئل انٹیرئیر ڈیزائنر بنایا اور ایک خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔چیٹ جی پی ٹی نے کمرے کے لے آئوٹ، تھیم اور سجاوٹ کے لیے خیالات پیش کیے۔کامیا نے چیٹ کے دوران اپنے خیالات، فرنیچر اور لائٹنگ کی تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں اے آئی نے کمرے کے خاکے میں خوبصورتی سے سمو دیا۔