این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں 27 اپریل تک شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں منگل سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا ہے۔رپورٹ  کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی منگل کو  بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا جہاں پارہ 41 ڈگری تک سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں  بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔