مصری فٹبالر محمد صلاح جس پتھر پر بیٹھے وہ سیاحتی مقام بن گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ترکیہ کے شہر طرابزون میں مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح کی مقبولیت کا انوکھا مظاہرہ سامنے آیا ہے، جہاں وہ ایک مرتبہ جس پتھر پر بیٹھے تھے، وہ اب سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد صلاح نے ترکیہ کے شہر طرابزون کے قریب سرسبز پہاڑی علاقے کے دورے کے دوران ایک عام سے پتھر پر بیٹھ کر تصاویر بنوائی تھیں۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محمد صلاح کے مداحوں کی بڑی تعداد بعد ازاں اسی مقام پر پہنچ گئی اور جس پتھر پر مصری فٹبالر بیٹھے تھے، اسے خاص اہمیت دے دی۔ ہزاروں شائقین کی آمد کے باعث وادی کے اطراف کھانے پینے کے اسٹالز بھی قائم ہوگئے۔