ترکیے میں عام سا پتھر مصری فٹبالر محمد صلاح کے بیٹھنے سے خاص بن گیا

انقرہ(آئی این پی) مصری فٹبالر محمد صلاح سے ترک عوام کے والہانہ عقیدت کے اظہار کا نیا انداز  سامنے آیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق چند روز قبل ترکیے کے دورے کے دوران محمد صلاح نے طربزون کے وادی کورت دیرہ کا دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے ایک پتھر پر بیٹھ کر تصویر جاری کی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق محمد صلاح کی مذکورہ تصویر سامنے آنے پر فٹبال شائقین کی کثیر تعداد نے وادی پہنچ کر اس پتھر کو خاص پتھر کا درجہ دیدیا اور اس کے اوپر بیٹھ کر تصاویر بنانے لگے۔ہزاروں شائقین کی آمدکی وجہ سے وادی کے کنارے کھانے پینے کے اسٹالز  بھی لگ گئے اور ترک شہریوں کی بڑی تعداد وہاں کا رخ کرنے لگی۔ترک فٹبال شائقین نے وادی کا نام مصری کھلاڑی محمد صلاح سے منسوب کردیا۔