سکیم کے جائزہ اجلاس میں گفتگو ،دائرہ مزید وسیع،طریقہ کار آسان بنانیکی ہدایت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کوئی مستحق شہری لاعلمی یا ڈیجیٹل مشکلات کے باعث فیول ریلیف سے محروم نہیں رہنا چاہیے، ریلیف کا اصل مقصد اعلان نہیں، ہر مستحق گھر تک اس کا فائدہ پہنچانا ہے۔وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کے جائزہ اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خصوصی شرکت کی اور کہاکہ 28 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز اور 15 لاکھ سے زائد افراد کا مستفید ہونا بڑی پیش رفت ہے۔ ریاست اْن شہریوں تک خود پہنچے گی جو اپنی مدد کے لیے نظام تک نہیں پہنچ سکتے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ فیول ریلیف مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے سکیم کا دائرہ مزید وسیع اور طریقہ کار آسان بنانے کی ہدایت کی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ رجسٹریشن، ٹوکن کے اجرا اور ریلیف کے استعمال کی روزانہ آئی ٹی اور ڈیٹا مانیٹرنگ کی جائے۔ حمزہ شہباز نے کہا عوامی فیڈبیک کی روشنی میں سکیم کو مزید بہتر بنایا جائے اور آنے والے دنوں میں زیادہ مستحق خاندانوں تک ریلیف پہنچایا جائے۔