لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے،موٹر سائیکلیں ،گاڑی چوری

عنصر سے 4 لاکھ ،شکیل سے 4لاکھ 40ہزار ،شہزاد سے 4لاکھ 15 ہزار چھین لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،متعدد موٹر سائیکلیں ،گاڑی چوری ہو گئی،تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں عنصر سے 4 لاکھ اور موبائل فون، نواب ٹائون میں شکیل سے 4لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں شہزاد سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں طارق سے 3لاکھ 85روپے اور موبائل فون،گلشن اقبال میں وجاہت سے 3لاکھ 60 ہزار روپے موبائل فون،نولکھا کے علاقے میں عرفان سے 30 ہزار روپے،گجر پورہ کے علاقے میں ارشاد سے 10 ہزار روپے، کوٹ لکھپت سے اخلاق کی گاڑی جبکہ اقبال ٹائون سے نعیم غالب مارکیٹ سے رمیض اور مغل پورہ سے عامر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔