لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے امانت میں خیانت کیس میں ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی۔ پولیس نے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔جسٹس خالد ابن عزیز نے ملزم عثمان چٹھہ کی ضمانت خارج کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہگوجرانوالہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ،عدالت ضمانت منظور کرے۔تفتیشی افسر نے بتایا ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیا۔ عدالت نے ضمانت خارج کی تو ملزم نے احاطہ عدالت سے فرار کی کوشش کی جسے پولیس اہلکار نے دبوچ لیا۔ملزم کو ہائیکورٹ کے سکیورٹی روم منتقل کردیا گیا۔