ہیروئن کیس،سی آئی اے انسپکٹر کی ضمانت خارج ،ملزم فرار

لاہور( کرائم رپورٹر) اے این ایف عدالت نے سی آئی اے کے انسپکٹر مظہر اقبال کی درخواست ضمانت خارج کردی۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نوید انجم سلیمی نے درخواست ضمانت خارج کی۔ ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔ ہیروئین کیس میں ملزم ڈیڑھ سال سے مفرور تھا۔