پرامن جمہوری و آئینی مزاحمت نے نئی سیاسی تاریخ رقم کی،لیاقت بلوچ

 سڑکوں کی بندش اور 40مقامات پر دھرنوں نے حکومت پر مسلسل دباو بڑھایا ہے:نائب امیر 
اسلام آباد(آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پٹرول لیوی کے خاتمے اور عوامی ریلیف کے لیے جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ جماعت اسلامی کی پرامن جمہوری و آئینی مزاحمت نے نئی سیاسی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بندش اور 40 مقامات پر دھرنوں نے حکومت پر مسلسل دباو بڑھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پٹرول لیوی خاتمے اور متبادل آمدن کیلئے6 قابل عمل تجاویز پیش کر دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کمزوریوں کے باعث ضروری اور بنیادی اقدامات سے ہچکچا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم کی واپسی اور آئی ایم ایف مذاکرات تک مہلت مانگی ہے، تاخیری حربے نہیں چلیں گے، اسلام آباد سپر لانگ مارچ کا فیصلہ اٹل ہے