اقوام متحدہ اجلاس سے قبل ایران نے امریکہ کو 7 شرائط بھجوا دیں

تہران (آئی این پی)ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے اگلے چند دنوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے کا امکان ہے۔ ایران نے اس دورے سے قبل امریکا کو سزات شرائط بھجوا دی ہیں۔امریکا نے ایرانی صدر اور ان کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اہم وفد کو ویزا جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، تاہم تہران نے واضح کیا ہے کہ یہ امریکا کی کوئی مہربانی نہیں ہے بلکہ اقوام متحدہ کے بانی رکن کی حیثیت سے یہ ایران کا قانونی اور بین الاقوامی حق ہے