ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے ذریعے امریکہ کو بھجوا دیں

امریکی پابندیاں اٹھائی جائیں، منجمد ایرانی اثاثے بحال  اور جنگی ہرجانہ ادا کیا جائے:تجاویز
تہران(آئی این پی ) ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ان تجاویز پر بات چیت ایران کی سات شرائط پوری ہونے پر ہی ہوسکتی ہے، امریکا ان تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے  بھی بتایا کہ ایران نے دیگر شرائط کے علاوہ امریکی پابندیاں اٹھانے، منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے اور جنگی ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واشنگٹن کا موقف ہے کہ ابتدائی مذاکرات میں جوہری معاملات کو بھی شامل کرنا ہوگا۔