ویکسین مہم سے طالبات کی حالت خراب، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

ویکسین مہم سے طالبات کی حالت خراب، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسکول یونیفارم والی لڑکیاں اسپتال میں دکھائی دے رہی ہیں، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ایچ پی وی ویکسین لگانے کے بعد کی صورتحال ہے۔

تاہم، فیکٹ چیک کے بعد واضح ہوا کہ ویڈیو کا ویکسی نیشن مہم سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ مناظر دراصل مئی 2024 میں آزاد جموں و کشمیر کے علاقے ڈھیڈیال میں پولیس کی آنسو گیس شیلنگ کے دوران پیش آئے تھے، جب احتجاج کے دوران طالبات بے ہوش ہو گئیں۔ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم ستمبر 2025 میں شروع ہوئی، جس کا مقصد 9 سے 14 سال کی عمر کی 13 ملین بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنا ہے، جو محفوظ اور مؤثر ہے، اور اس کے ضمنی اثرات معمولی اور عارضی ہوتے ہیں۔یہ وضاحت سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی بنیاد پر پھیلنے والے خوف و ہراس کو دور کرنے کے لیے جاری کی گئی ہے۔