پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے دوران فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر آئی سی سی سے شکایت کر دی ہے۔
پی سی بی نے ایمپائر کے خلاف انکوائری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کے میچ میں فخر زمان کو آؤٹ قرار دینے کا فیصلہ قومی ٹیم اور شائقین کرکٹ کے لیے متنازعہ رہا۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی کہا کہ فخر زمان کا کیچ آؤٹ ممکنہ طور پر غلط تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں لگا گیند زمین پر لگی، مگر فیصلہ ایمپائر کا ہی ہوتا ہے۔”پی سی بی کی جانب سے یہ قدم میچ میں شفافیت اور درست فیصلوں کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے متنازعہ فیصلوں سے بچا جا سکے۔