ادرک 500، لہسن 350روپے کلو، دیگر سبزیاں بھی مہنگی

ٹماٹر 200، آلو 100، پیاز 90، سبز مرچ 150، بھنڈی 180روپے کلو فروخت 
لاہور (خصوصی رپورٹ)سبزیوں کے نرخ میں تیزی برقرار ہے، زیادہ تر سبزیاں 200روپے فی کلو کی حد کو چھو رہی ہیں۔ ٹماٹر کے سرکاری نرخ 10 روپے اضافہ سے 150 روپے کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 180 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،آلو سرکاری نرخ 85 روپے کلو کی بجائیمارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو فروخت ہو رہا،پیاز کا سرکاری نرخ پانچ روپے کمی سے 75 روپے مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں پیاز 90 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،لہسن ہرنائی کاسرکاری نرخ 300 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں لہسن 350 روپے کلو تک ہے،ادرک چائنہ نرخ 440 روپے کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں ادرک 500روپے کلو تک ہے،سبز مرچ 150،پالک 70 ،پھول گوبھی180 سے 200 روپے کلو ہے ، بھنڈی 180 اور شملہ مرچ 200روپے کلو فروخت ہو رہی ،ساگ 50 اور پالک 70 روپے کلو ہے