اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے میں واضح کہا گیا ہے کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا تو انہیں پتہ ہے کہ یہ سعودی عرب پر حملہ ہو گا، اسرائیل کوبھی معلوم ہے کہ سعودی عرب پرحملہ پاکستان پر حملہ تصور ہو گا، اسرائیل سعودی عرب پر حملہ کرے گا تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔ جارحیت کرنے والے اپنا نقصان نہیں اٹھانا چاہتے تو حملہ کرنے کا نہ سوچیں، دفاعی معاہدے میں ابھی بہت سی چیزوں پر کام بھی ہونا ہے پاکستان کو جن چیزوں کی کمی تھی وہ میسر آجاتی ہیں تو موثر دفاع کیلئے سودمند ہو گا۔