بھارتی ایئرپورٹ آسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں ایک ایئرپورٹ کو آسیب زدہ بتا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں یوٹیوبر اکشے وشیشت کو گرفتار کرلیا   گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوٹیوبر کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم یوٹیوبر نے گوا کے منوہر انٹرنینشنل ایئرپورٹ سے متعلق افواہ پھیلائی تھی۔ یوٹیوبر نے ویڈیو میں دعوی کیا کہ ہوائی اڈا مردوں کو جلانے کی جگہ  پر بنایا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر پرانی مافوق الفطرت سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔