لاہور (آئی این پی)پبلک اکائو نٹس کمیٹی کے ایکشن پر محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی بیضابطگیوں میں ملوث افرادسے رقم وصول کرلی۔رپورٹ کے مطابق محکمہ معدنیات پنجاب نے 202 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کے معاملات نمٹادئیے ۔محکمہ معدنیات نے ریکوری رپورٹ پبلک اکائو نٹس کمیٹی ٹوکوبھجوادی۔سٹورز آئٹمزکی مد میں 65 لاکھ روپے وصول کرلئے گئے،ٹھیکیدارسے35لاکھ19ہزارروپے کی رقم بھی وصول کرلی گئی