تقریب شکارپور میں ہوگی،پہلے مرحلے میں 50 مبینہ ڈاکو ہتھیار ڈالیں گے
ڈاکو ئوں کا ریکارڈ رکھا جائیگا،اہلخانہ کو ہاری کارڈ،بی آئی ایس پی سے امداد ملیگی
کراچی (خصوصی رپورٹ)سندھ میں جرائم میں ملوث ڈاکو آج سندھ حکومت کے سامنے سرینڈر کریں گے۔ پہلے مرحلے میں لاڑکانو ڈویڑن کے 50 مبینہ ڈاکو ہتھیار ڈالیں گے ،مبینہ ڈاکو ئوں کے سرکی قیمت بھی مقرر ہے۔اس حوالے سے تقریب شکارپور میں منعقد ہوگی جس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور آئی جی بھی شرکت کریں گے۔ سرینڈر کرنیوالیڈاکو ئوں کیپاس شناختی کارڈ نہ ہوا تو بنوانیمیں مدد کی جائیگی۔ڈاکو ئوں کیپاس موجود زمین فصلوں اور دیگر املاک کو ضائع نہیں کیاجائیگا۔ سرینڈر کرنیوالیڈاکو ئوں کا میڈیکل ہوگا،بائیو میٹرک ریکارڈ رکھاجائیگا۔جوائنٹ کمیٹی وزیراعلیٰ کو سفارشات پیش کرے گی۔سرینڈر مانیٹرنگ کمیٹی ،عمل در آمد کمیٹی ، ڈسڑکٹ ڈویڑنل کمیٹیز کیجاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرینڈر کرنیپر آمادہ ڈاکو سیاسلحہ گولہ بارود لیاجائیگا،ڈاکو کانام، موجودہ و مستقل پتہ، پیشہ، تعلیمی قابلیت کی تفصیل دی جائے گی۔پولیس سرینڈر کرنیوالیڈاکو کیجرائم ریکارڈ مقدمات زیرسماعت کیسز کی تفصیل پروفارما میں دیگی۔سرینڈر کرنیوالیڈاکو ئوں کیاہلخانہ کو ہاری کارڈ،بی آئی ایس پی کیذریعیامداد ملیگی۔محکمہ داخلہ کچے کے ایریا میں ڈاکو سرینڈر پالیسی کا ہر ماہ جائزہ لے گا ۔سرینڈر کرنیوالیڈاک ئووں، ان کیاہلخانہ کو جان کی امان ملیگی غیر قانونی تحویل میں نہیں لیاجائیگا۔