طلاق یافتہ خاتون کو بلیک میل کرنے بھتہ لینے والا ملزم گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں طلاق یافتہ خاتون کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھتہ لینے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات زرائع کے مطابق نواحی گاو ں 93 بارہ ایل میں مہوش کو اس کے خاوند نے طلاق دے دی جس کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ عرصہ چار سال سے مہوش نے شاہ زیب سے دوستی کرلی اور ملزم شادی کا جھانسہ دے کر اس کے گھر آتا جاتا رہا۔ اس دوران ملزم نے مہوش کی نازیبا تصاویر موبائل پر بنالیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا۔ پہلے 50 ہزارروپے، دوسری مرتبہ 5 لاکھ 25 ہزارروپے اور اب تیسری مرتبہ اس کی بھابی کے سات لاکھ 75 ہزارروپے کا زیور بطور بھتہ لے کر فرار ہوگیا اور پھر مزید پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ نے مہوش کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔