ڈونلڈ ٹرمپ نے لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کا سربراہ نامزد کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کا سربراہ نامزد کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق سی ای او لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔

 76 سالہ لنڈا میک میہن کو منگل کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ لنڈا میک میہن تعلیم کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کریں گی۔

لنڈا میک میہن نے 2009 میں امریکی سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی محکمۂ تعلیم کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر اب انہوں نے لنڈا میک میہن کو اس اہم منصب کے لیے نامزد کیا ہے۔یہ قدم ٹرمپ کی صدارت کی واپسی سے قبل کئی اہم عہدوں پر کی جانے والی نامزدگیوں کا حصہ ہے، جن میں وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع، ڈائریکٹر سی آئی اے، ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف، اور دیگر اہم عہدے شامل ہیں۔