ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کا موقع فراہم کریں گی، جب وہ 7 نومبر کو ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں مدمقابل ہوں گی۔
ہانگ کانگ سکسز ایک منفرد اور تیز رفتار فارمیٹ ہے، جس میں 12 ٹیمیں 4 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں۔ پاکستان، بھارت اور کویت کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی عباس آفریدی کی قیادت میں اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جو 7 سے 9 نومبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔یہ مقابلہ خاص طور پر دلچسپ ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں حال ہی میں ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران تین بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، اور اب ایک بار پھر محدود اوورز کے منفرد اور تیز فارمیٹ میں نبرد آزما ہوں گی۔ شائقین کو یقین ہے کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ سنسنی خیز اور تیز رفتار کرکٹ کا تماشا ہوگا۔