امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے۔
دیوالی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی نریندر مودی سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جس میں تجارت سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ معاملات کو تجارت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بھارت سے روس سے مزید تیل نہ خریدنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روک دی ہے، دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور اس جنگ میں سات طیارے گرائے گئے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اب تک آٹھ جنگیں روک چکے ہیں، اور زیادہ تر معاملات تجارت کے ذریعے حل کیے ہیں۔ اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔