بھارت نے پاکستان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تھی:ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف

 بھارت نے پاکستان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تھی:ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے یہ بات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران کہی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں 8 بڑی جنگیں روکیں اور اس پر انہیں فخر ہے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکنے میں اہم کردار ادا کیا، یہاں تک کہ وہ جنگ بھی رکوا دی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جنگیں تجارت کی بنیاد پر روکیں، اور اب پاکستان اور بھارت دونوں اچھے اقدامات کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے جلد خاتمے کی امید ظاہر کی اور اعتراف کیا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یوکرین-روس جنگ بندی اتنی طویل ہو جائے گی۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں کے سامنے ایران سے جوہری معاہدے کے بارے میں بھی گفتگو کی، اور کہا کہ ایران معاہدہ کرنے کا خواہشمند ہے، اور اس حوالے سے بات چیت کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔