بات مان لی جائے سپریم کورٹ اور بینچ الگ الگ ہیں، تو پھر سپریم کورٹ کا اختیار لیا گیا ہے، بینچ کا نہیں:جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26 ویں آئینی ترامیم کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔وکلا منگل کو بھی آئینی بنچ کو کیس فل کورٹ کو بھجوانے بارے آئینی وقانونی دلائل پیش نہ کرسکے جبکہ بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا یہ بددیانتی ہے بتائیں کتنے ممبرز ہیں ‘ہر بندہ جوڈیشل کمیشن کی بات کررہا ہے‘ تحمل کے ساتھ بیٹھ کر جھوٹ سن رہے ہیں۔ ہمارا تعاون بھی دیکھیں ہر بندہ اپنے ضمیر کا پابند ہے ‘جب کمیشن ممبران گننے کا کہتے ہیں تو گنتے نہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا اگر آپ کی بات مان لی جائے کہ سپریم کورٹ اور بینچ الگ الگ ہیں، قانون میں تو پھر سپریم کورٹ کا اختیار لیا گیا ہے، بینچ کا نہیں، یہ تو آپ نے اچھی بات کی، بینچ کے اختیارات میں اضافہ کروا دیا،وکیل شبر رضوی۔نے کہاکہ نئے بینچ کو کچھ اختیارات دیئے گئے ہیں لیکن سپریم کورٹ سے اختیارات چھینے نہیں گئے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آئین میں ترمیم ہوچکی ہے، اسکے مطابق آئینی بینچ بن چکا ہے، آپ چاہ رہے ہیں کہ 26ویں آئینی ترمیم کو ہمیں پہلے معطل کرنا پڑے گا؟ 191 اے کو کیسے بائی پاس کریں گے؟