پاکستان کے معدنی ذخائر کی اہمیت کا اعتراف کیا جا رہا ہے: امریکی جریدہ

اس شعبے میں سرمایہ کاری سے پاکستان اور سرمایہ کار ممالک دونوں کو معاشی، تکنیکی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے
اسلام آباد (آئی ا ین پی)موقر امریکی جریدے فارن پالیسی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔رپورٹ  کے مطابق امریکی جریدے فارن پالیسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے معدنی ذخائر 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ معدنی ذخائر برطانیہ کے رقبے سے دوگنا ہیں جو عالمی اہمیت کیحامل ہیں۔امریکی جریدے کے مطابق معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، باہمی معاہدوں سے پاکستان اور سرمایہ کار ممالک دونوں کو معاشی، تکنیکی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔فارن پالیسی میگزین کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ہے جس کے ثمرات پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے