معروف میزبان اور صحافی اقرار الحسن نے اپنی تینوں اہلیہ قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسہ خان سے محبت کے حوالے سے ایک پوڈکاسٹ میں دلچسپ گفتگو کی ہے۔
اقرار الحسن حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں میزبان نے ان کی ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ فرح یوسف سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔اس پر اقرار الحسن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں بتائیں گے کہ انہیں اپنی بیویوں میں سے سب سے زیادہ محبت کس سے ہے، کیونکہ ایسا کرنے سے گھر میں لڑائی ہوسکتی ہے۔گفتگو کے دوران اقرار الحسن نے کہا کہ وہ فرح یوسف سے واقعی بہت محبت کرتے ہیں، تاہم ان کے بقول ان کی سب سے پیاری اہلیہ قرۃ العین ہیں، جو ان کے بیٹے پہلاج کی والدہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فرح یوسف ان سے سب سے زیادہ محبت کرتی ہیں، جبکہ ان کے مطابق گھر میں سب لوگ عروسہ خان سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔تینوں اہلیہ سے محبت کے سوال پر اقرار الحسن کے اس دلچسپ اور محتاط اندازِ گفتگو نے نہ صرف محفل کو خوشگوار بنا دیا بلکہ ان کی نجی زندگی اور باہمی تعلقات کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔