گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، خواتین ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی و اسلحہ برآمد

گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، خواتین ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی و اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک: لاہور میں گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی خواتین گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین دکانوں اور مارکیٹوں میں وارداتیں کرنے کے ساتھ ساتھ میو اسپتال علاج کے لیے آنے والی خواتین کے بیگ اور موبائل فون بھی چوری کرتی تھیں۔ ملزمہ دوران واردات اسلحہ کا استعمال بھی کرتی تھیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان خواتین کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔ ملزمہ کے قبضے سے تیز دھار خنجر، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان میں اللہ رکھی، سمیرا، عافیہ، ایک اور سمیرا اور نازیہ شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔