لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پوری پنجاب کابینہ اور تمام محکموں کا سخت احتساب کیلئے دوسرے روز بھی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تمام ڈیپارٹمنٹس کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکموں میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کی کڑی اسکروٹنی جاری جبکہ کامیابیوں کا ناقابلِ تردیدریکارڈ اور نئے فیصلہ کن اقدامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی صدارت 3 گھنٹے طویل محکمانہ پر فارمنس ریویو اجلاس میں پنجاب میں شاندار کامیابیوں کی طویل فہرست پیش اورمستقبل کے بڑے فیصلے بھی کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیر آبپاشی اور سیکرٹری آبپاشی کو حالیہ سیلاب کے دوران عمدہ کارکردگی پر شاباش دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب ویلیو ایڈیشن فنانسنگ برائے پنک سالٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا