ماسکو(آئی این پی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے شمالی کوریا کے چڑیا گھر کے لئے شیر اور بھورے ریچھوں کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شمالی کوریا کے مرکزی چڑیا گھر کو ایک شیر اور دو بھورے ریچھوں سمیت 70 سے زائد جانور تحفے میں دیے ہیں۔