امریکہ میں بھورے رنگ کا ہیرا دریافت

واشنگٹن (آئی این پی  )امریکی ریاست آرکنساس کے علاقے کریٹر آف ڈائمنڈز میںحال ہی میں ایک فیملی نے   2.79 کیریٹ کا بھورا ہیرا دریافت کیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  اس ہیرے کا نام انہوں نے William Diamond رکھا ہے، یہ پارک میں اس سال اب تک کی تیسری بڑی دریافت ہے۔ پارک کے عملے کا کہنا ہے کہ بھورے رنگ کے ہیرے وہاں  پلاسٹک ڈی فارمیشن کے عمل کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، یعنی بنتے وقت ساختی عیوب پیدا ہو جاتے ہیں جو روشنی کو فلٹر کر کے رنگ بدل دیتے ہیں