جاپان : ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے بھونکنے والے ڈرون استعمال ہوں گے

 ڈرون اسپیکر سے لیس ،  شکاری کتوں کی آوازیں بجائی جاتی ہیں،آتش بازی بھی کی گئی
ٹوکیو(آئی این پی)جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے  بھونکنے والے ڈرون تعینات کردئیے گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  گزشتہ ہفتے جاپان کے شہر ہدا میں ریچھوں کو  آبادی سے دور  بھگانے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع  کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہدا کے آبادی والے علاقوں میں  استعمال کئے  جانے والے ڈرون اسپیکر سے لیس ہیں جن کے ذریعے شکاری کتوں کی آوازیں بجائی جاتی ہیں۔  دوسری جانب  ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے اور  پہاڑوں کی گہرائی میں بھگانے کے لیے آتش بازی بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ  رواں سال جاپان میں اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں 220 افراد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ ریچھ مختلف  باغات کے پھلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا چکے ہیں۔