پاکستان کی حکومت اور عوام صومالیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، صومالیہ کی خودمختاری کے خلاف اقدامات مسترد کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ایک جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے صومالی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیوں کو سراہا ہے۔پاکستان نے صومالیہ کے استحکام اور سیکیورٹی کے لیے مسلسل حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صومالی لینڈ کی نام نہاد انتظامیہ سے روابط سے گریز کیا جائے