عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم،بطور ممبر قومی اسمبلی بحال

 ایک حلقے کے عوام کو ڈس فرنچائز کرنے کا پیمانہ تو سخت ہونا چاہیے:جسٹس منصور علی شاہ
 بس بڑے صاحب کا خط آگیا تو بندے کو ڈی سیٹ کردو یہ نہیں ہو سکتا:جسٹس عقیل عباسی کے ریمارکس

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بطور ممبر قومی اسمبلی بحال کردیاہے۔ریگولر بینچ نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایک حلقے کے عوام کو ڈس فرنچائز کرنے کا پیمانہ تو سخت ہونا چاہیے۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اگر کوئی فالتو لاء  افسران ہیں تو انھیں ادھر بھی بھجوا دیا کریں۔جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ بس بڑے صاحب کا خط آگیا تو بندے کو ڈی سیٹ کردو یہ نہیں ہو سکتا۔انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ہیں۔