افغانستان میں دہشت گردوں کو ملنے والی حمایت پر تشویش ہے :دفترخارجہ

افغانستان دہشت گردی روکے‘  سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے
 متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں پر  ویزا پابندی عائد نہیں کی گئی : ہفتہ وار پریس بریفنگ 

اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)پاکستان نے افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔ افغان انتظامیہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لئے استعمال ہونے سے روکے ۔ دہشت گر دی دونوں ممالک کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بالخصوص بچوں کے مصائب عالمی توجہ کے منتظر ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں پر کوئی ویزا پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوے کہااقوام متحدہ میں غزہ پر گذشتہ شب قرارداد کے ویٹو پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم غزہ میں فوری جنگبندی چاہتے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوے ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر کے عوام بالخصوص بچوں کے مصائب عالمی توجہ کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت حقوق انسانی کی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔