سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی ٹریس، ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) مزنگ کے علاقے میں ٹریفک وارڈن کو گاڑی تلے کچلنے کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ اقدام قتل، کارِ سرکار میں مداخلت اور غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کی دفعات کے تحت تھانہ مزنگ میں درج کیا گیا ہے۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی کو ٹریس کر لیا گیا ہے جبکہ گاڑی کراچی نمبر پر رجسٹرڈ اور ایک نجی بینک کے نام پر رجسٹرڈ نکلی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ وائیلٹرز کی جانب سے ایسا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔