بھارت میں کاکروچ کے بعد مکھی جنتا پارٹی آگئی

نئی دہلی (آئی این پی ) کاکروچ پارٹی کے بعد اب بھارت میں مکھی جنتا پارٹی سامنے آ گئی  ۔ دنیا بھر میں ہلچل مچانے والی جین زی اب بھارت میں مودی سرکار کے ہاتھ پائوں پھلا رہی ہے، چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر جنم لینے والی کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی سرکار کو آنکھیں دکھانا شروع کیں اور حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا،اب ایک اور نئی طنزیہ پارٹی تیار ہو گئی ہے، جس کا نام ہے مکھی جنتا پارٹی اور یہ بھی کاکروچ کی طرح سوشل میڈیا سے ابھر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر مکھی جنتا پارٹی کے نام سے نیا اکاونٹ بنایا گیا ہے، جس میں مکھی کے ایموجی کے ذریعے جمہوریت کے تحفظ، کاروبار کے فروغ اور معاشی ترقی کا مثبت پیغام دیا گیا ہے