کاکروچ جنتا پارٹی بھارت میں مشہور، میڈیا کا تحریک کیخلاف پروپیگنڈا شروع

پارٹی  نے بڑے میڈیا گروپس سے متعلق اصلاحات اور بعض میڈیا لائسنسوں پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا
 نئی دہلی( آن لائن)بھارت میں نوجوانوں کی ایک نئی سیاسی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد اس پر قومی سطح پر بحث کا آغاز ہو گیا ہے، جبکہ بعض میڈیا اداروں اور حکومتی حلقوں کی جانب سے اس تحریک پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔قطری نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنے منشور میں مختلف ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا کے کردار پر بھی تنقید کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے بڑے میڈیا گروپس سے متعلق اصلاحات اور بعض میڈیا لائسنسوں پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ تحریک کے بانی  دیپک ابجیت نے مبینہ طور پر بعض بھارتی میڈیا اداروں سے بات چیت سے گریز کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ میڈیا ان کی تحریک کی غیرجانبدارانہ نمائندگی نہیں کر رہا۔