سعودی عرب میں عباسی دور کے 100 زیورات دریافت

 زیورات آثارِ قدیمہ کے چوتھے سروے اور کھدائی کے منصوبے کے دوران ضریہ میں ایک سائٹ سے ملے 
ریاض(آئی این پی )سعودی ہیریٹج کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے القصیم ریجن میں عباسی دور میں بننے والے سونے کے ایک سو کے قریب زیورات دریافت ہوئے ہیں۔ قدیم نوادرات پر مشتمل یہ زیورات سجاوٹ کا ایک مکمل سیٹ ہے جسے ایسے ڈیزائن کیا گیا تھا کہ یہ پھولوں کی طرح دکھائی دے جبکہ زیورات میں سونے کے فریموں کے اندر نگینے جڑے گئے تھے۔زیوارت میں بڑے سائز کا ایک گول ٹکڑا بھی ہے جس کے وسطی حصے میں ایک خاص ترتیب کے ساتھ رنگ برنگے نگینے نصب ہیں۔یہ زیورات کمیشن کی طرف سے آثارِ قدیمہ کے چوتھے سروے اور کھدائی کے منصوبے کے دوران ضریہ میں ایک سائٹ سے ملے ہیں۔