جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ضامنوں کو چھ چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی:انسداد ہشت گردی عدالت
راولپنڈی(آئی این پی ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 12سزایافتہ اشتہاریوں کے ضمانتی مچلکے اور شورٹی بانڈز ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مجرموں کے ضامنوں کو جاری شوکاز نوٹسز کے جوابات غیرتسلی بخش قرار دے دیئے،عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرکے ضامنوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے کہا جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ضامنوں کو چھ چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی،سزایافتہ مجرمان میں عمرایوب، زرتاج گل، کنول شوزب، اشرف سوہنا اور بلال اعجاز شامل ہیں۔