لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے اپنے تعزیتی پیغام میں اقبال قاسم، ان کے اہل خانہ اور تمام سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا:"اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔"محسن نقوی نے کہا کہ اقبال قاسم پاکستان کرکٹ کا ایک معتبر نام ہیں، اور اس اندوہناک موقع پر پوری کرکٹ برادری ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔پی سی بی چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، جبکہ اقبال قاسم اور ان کے اہل خانہ سے اس مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کیا گیا۔