بھارتی میڈیا نے مسلمان پروفیسر کی گرفتاری پر سوالات اٹھا دیے

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی میڈیا نے پروفیسر علی خان کو گرفتار کرنے پر سوال اٹھایا کہ ان کے الفاظ کیسے بھارت کی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کے جرم میں گرفتار اشوکا یونی ورسٹی کے پروفیسر علی خان کی گرفتاری پر اب خود بھارتی میڈیا نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ علی خان کے خلاف شکایت درج کرانے والی ہریانہ ویمن کمیشن کی چیئر پرسن رینو بھاٹیا بھی ثابت نہ کرسکیں کہ علی خان کے بیان میں غلط کیا ہے۔